یو اے ای کے صدر محمد بن زید النہیان کی رحیم یار خان آمد

وزیراعظم پاکستان کی جانب سے استقبال

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر پنجاب کے شہر رحیم یار خان پہنچیں گے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف چاندنہ ائیرپورٹ رحیم یار خان پر متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کااستقبال کریں گے۔

بعد ازاں دونوں رہنما پاکستان اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے مابین برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یو اے ای کے سابق صدر شیخ سلطان بن حمدان رحیم یار خان سے ملحقہ چولستان میں ایک ہفتے تک قیام کریں گے۔

سرکاری سطح پر چولستان میں ایک ہفتے قیام سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

UAE AND PAKISTAN

UAE CROWN PRICE

MUHAMMAD ZIN ZAYED ALNIHAN

Tabool ads will show in this div