اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر یکدم 12 روپے مہنگا

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 252.50 روپے پر جا پہنچا

ملک کی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نے مہنگا ہونےکا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔

آئی ایم ایف نے قرض بحالی پروگرام کے لیے ڈالر کو فری فلوٹ کرنے کی لازمی شرط رکھی تھی ۔

گزشتہ روز حکومت نے ڈالر کی قیمت طلب و رسد کے مطابق مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

مذاکرات کی بحالی کیلئے آئی ایم ایف کے مطالبات

ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت مارکیٹ بیسڈ کرنے سے ترسیلات ہنڈی حوالے کے بجائے بینکنگ چینل اور اوپن مارکیٹ سے ہوں گی۔

حکومت کی اجازت کے بعد بدھ (25 جنوری کو) اوپن مارکیٹ میں دالر کی قیمت میں ایک دم 12 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح 252.50 روپے پر جا پہنچا تاہم بعد میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 243 روپے ہوگئی۔

DOLLARS

Dollar rates

dollar price

Tabool ads will show in this div