پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں انفلوئنزا ویکسین کی قلت

محکمہ صحت نے رواں برس وبائی ذکام کی ویکسین نہ خریدی

پرویزالہیٰ کی پنجاب حکومت نے وبائی ذکام کی ویکسین انفلوئنزا نہ خریدی جس سے صوبے بھر میں شدید قلت پیدا ہو گئی۔

لاہور سمیت پنجاب میں گزشتہ برس انفلوئنزا کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہوئے مگر پرویز الہی حکومت مریضوں کوسہولتیں فراہم نہ کرسکی۔ محکمہ صحت پنجاب نے وبائی زکام کی ویکسین ہی نہ خریدی۔

لاہور سمیت پنجاب کے سرکای اسپتالوں میں انفلوئنزا ویکسین غائب ہے۔ محکمہ صحت نےعدم خریداری ذمہ داری ڈالر کے ریٹ میں فرق پرڈال دی۔

سی ڈی سی کے مطابق ریٹ میں فرق 60 فیصد تک ہوگیا تھا اس لئےخریداری نہ ہوسکی تاہم نیا پی سی ون تیار کرکے انفلوئنزا ویکسین کی جلد خریداری کی جائے گی۔

Punjab health Department

Tabool ads will show in this div