انٹارکٹیکا میں لندن شہر جتنا بڑا برف کا تودہ آئس شیلف سے ٹوٹ کرعلیحدہ ہوگیا

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ واقعہ بدلتے موسم اور عالمی حدت کے سبب ہے

عالمی حدت اور بدلتے موسم کا اثرات کے باعث انٹارکٹیکا میں لندن شہر جتنا بڑا برف کا تودہ آئس شیلف سے ٹوٹ کرعلیحدہ ہوگیا۔

برطانوی انٹارکٹیک سروے کے مطابق 2019 سے برنٹ آئس شیل میں دراڑیں پڑنا شروع ہوچکی تھیں۔ جو اب برف کی تہہ سے مکمل علیحدگہ ہوچکا ہے۔ واقعہ 22 جنوری کورات سات آٹھ بجے کے دوران پیش آیا۔

ماہرین 1500 کلومیٹر رقبے کے حامل اُس برف کی عظیم تہہ کی مانیٹرنگ کررہے ہیں کہ آیا اس واقعہ سے مزید کہیں کوئی دراڑ توموجود نہیں؟ برنٹ آئس شیلف کا سانچہ بہت پیچیدہ ہے۔ اس میں پیشگی کسی بڑی تبدیلی کا پتا لگانا انتہائی دشوار ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ واقعہ بدلتے موسم اور عالمی حدت کے سبب ہے اور اگر برف کی عظیم تہیں یوں ہی ٹوٹتی رہیں تو سمندر کی سطح بلند ہوجائے گی اورطوفان آئیں گے۔

antarctica

climate change

Tabool ads will show in this div