آج کا دن کیسا رہے گا؟ Today’s horoscope

بدھ 25 جنوری 2023ء

آج کے دن ستارے آپ کے حق میں کیا اشارہ دیتے ہیں؟ علم نجوم کی مدد سے کی گئی اس روزمرہ کی پیش گوئی میں محبت، صحت، پیسہ، تعلقات اور کیریئر سے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔

حمل: (Aries)

21 مارچ تا21 اپریل

دوسروں کی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے اپنے بجٹ کا بھی خیال رکھیں۔ رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات میں مٹھاس آئے گی، معاشی صورتحال خراب رہے گی، اخراجات کو روکنا مشکل ہو جائے گا۔

ثور: (Taurus)

22 اپریل تا 20 مئی

دینی سرگرمیوں میں کچھ وقت گزار کر ذہنی سکون حاصل کریں۔ کسی بھی قسم کا کاغذی کام کرتے وقت محتاط رہیں، کاروبار میں کچھ مسائل ہوں گے لیکن اپنا کام کرتے رہیں، حالات جلد آپ کے حق میں ہوں گے۔ سرکاری ملازمین کو اہم ذمہ داری مل سکتی ہے۔

جوزا: (Gemini)

21 مئی تا 21 جون

کسی اہم شخص کی مدد سے بچوں کے کیرئیر سے متعلق مسائل حل کر سکیں گے۔ زندگی میں بہتری آئے گی۔ کسی بھی قسم کے سفر کو ملتوی کردیں، رشتہ داری سے متعلق کوئی بحث بڑھ سکتی ہے۔ غصے کو حاوی نہ ہونے دیں۔

سرطان: (Cancer)

22 جون تا 23 جولائی

اس وقت سیاروں کی پوزیشن آپ پر مہربان ہے۔ اچانک کسی انجان شخص سے ملاقات ہوگی جو فائدہ مند رہے گی۔ نوجوانوں کو کیریئر سے متعلق کامیابی ملے گی۔

اسد: (Leo)

24 جولائی تا 23 اگست

آج کا دن بہت مصروف گزرے گا۔ اخراجات کی زیادتی ہوگی۔ لیکن اگر آمدنی کا کوئی ذریعہ ہے تو کوئی تناؤ نہیں ہوگا۔ اپنی خواہشات کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔ سماجی سرگرمیوں میں حصہ ڈالنے سے رابطوں کا دائرہ بڑھے گا۔

سنبلہ: (Virgo)

24 اگست تا23 ستمبر

کسی قریبی رشتہ دار کی آمد سے گھر میں خوشگوار ماحول رہے گا۔ بہت سے مسائل پر بات ہوگی اور حل بھی نکالے جائیں گے۔ آپ جس کام کی کوشش کر رہے تھے اس سے متعلق سرگرمیاں آج آگے بڑھ سکتی ہیں۔ وقت پر اچھے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔

میزان: (Libra)

24 ستمبر تا 23 اکتوبر

آپ اپنی محنت اور کوشش سے کامیابیاں حاصل کریں گے۔ نوجوان سستی چھوڑ کر پوری لگن کیساتھ محنت کریں تو کامیابی ملے گی، رقم کے لین دین کے معاملے میں کسی پر بھروسہ مت کریں اور خرچ کرتے وقت بجٹ کا خیال رکھیں۔

عقرب: (Scorpio)

24 اکتوبر تا22 نومبر

معاشی ترقی کا موقع ملے گا اور آپ کوئی بھی فیصلہ بہترین طریقے سے کریں گے۔ باہمی تعلقات میں پھر سے مٹھاس آئے گی۔ اگر کسی نے قرض دیا ہے تو اسے واپس لینے کا آج اچھا موقع ہے اس لیے کوشش کرتے رہیں۔

قوس: (Sagittarius)

23 نومبر تا22 دسمبر

دیرینہ مسئلے کا حل ملنے سے سکون ملے گا، دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہ کریں، صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں، طلباء کو اپنی پڑھائی میں مزید محنت کی ضرورت ہے۔

جدی: (Capricorn)

23 دسمبر تا 20 جنوری

بھائیوں کے ساتھ جو بھی تنازع چل رہا ہے وہ حل ہو جائے گا۔ بے جا سخاوت اور فضول خرچی پر قابو پائیں اس کی وجہ سے کچھ لوگ آپ کا ناجائز فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ طلباء کو اپنی پڑھائی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

دلو: (Aquarius)

21 جنوری تا 19 فروری

دن کے آغاز میں ہی کوئی اچھی اطلاع مل سکتی ہے۔ معاشی نقطہ نظر سے وقت سازگار نہیں۔ اپنے جذبات پر قابو رکھیں ورنہ کوئی آپ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ زمین یا گاڑی سے متعلق قرض لینے سے پہلے کسی سے مشورہ لیں۔

حوت: (Pisces)

20 فروری تا 20 مارچ

عرصہ دراز سے رکے ہوئے کام کو مکمل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ وقت مہربان ہو تو سارے کام مرضی کے مطابق ہوتے ہیں اور آج کل آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ ذہنی سکون برقرار رکھنے کے لیے بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزاریں۔

horoscope

Daily horoscope

todays horoscope

aaj ka din kaisa rahe ga

Tabool ads will show in this div