کراچی میں ڈاکوؤں کا راج،ڈکیتی مزاحمت پر مزید 2 افراد قتل
کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈاکوؤں کے ہاتھوں دو بے گناہوں کی جانیں چلی گئیں۔
بلدیہ ٹاون میں گھر کے واحد کفیل اور اورنگی ٹاؤن میں سات بچوں کے باپ کو ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی موت کے گھاٹ اتار دیا۔
بلدیہ گلشن مزدور میں ڈاکوں نے ڈکیتی کے دوران 18 سالہ نعیم کو قتل کردیا۔ مقتول نعیم شہری سے ہونے والی واردت ہوتا دیکھ رہا تھا پہچانا نا جائیں ڈاکو نے فائرنگ کردی ۔ دادی کہتی ہیں لائٹ نہ ہونےگھر کےلئےپانی لینے گیا تھا۔
دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں بے بھی رحم ڈاکوؤں نے سوزوکی ڈرائیور کو قتل کردیا۔ 55 سالہ واجد منڈی کے بیوپاریوں کو اپنی گاڑی میں پک اینڈ ڈراپ دیتاتھا۔
پولیس کے خوف سے آزاد ڈاکو رواں سال 11 افراد کی جان لے چکے ہیں۔ کراچی میں لوٹ مار کی بڑھتی وارداتوں کے دوران بے گناہ شہریوں کا قتل قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔