انگریزی جاننا کرکٹرز کیلئے پلس پوائنٹ ہے، نسیم شاہ

کرکٹ کی وجہ سے میٹرک سے آگے نہیں پڑھا، نجی ٹی وی کو انٹرویو

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر Naseem Shah نے کہا ہے کہ ایک کرکٹر کو انگریزی زبان ضرور آنی چاہیے تاکہ وہ آسانی سے بین الاقوامی سطح پر بات چیت کرسکے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کرکٹ پر توجہ کے باعث صرف میٹرک پاس کیا اور پھر آگے تعلیم جاری نہیں رکھی۔

کرکٹر کے لیے انگریزی زبان کی اہمیت پر ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بلکل انگریزی جاننا کرکٹرز کے لیے نہ صرف ضروری ہے بلکہ ایک پلس پوائنٹ ہے کیونکہ جب وہ بین الاقوامی سطح پر پہنچتے ہیں تو اس سے کمیونیکیشن میں آسانی ہوتی ہے۔

نسیم شاہ کی جانب سے یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ دوسروں سے بات چیت کرکے ان کی انگریزی کافی حد تک بہتر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وہ ایک بار لائیو پریس کانفرنس کے دوران مزاحیہ انداز میں انگریزی ختم ہونے کا اعتراف بھی کرچکے ہیں۔

Pakistani cricketer

NASEEM SHAH

Tabool ads will show in this div