شاہ رخ خان کی فلم ’ Pathaan ’ کی ریکارڈ توڑ ایڈوانس بکنگ
بھارت میں Shah Rukh Khan اور Deepika Padukone کی فلم پٹھان نے بالی وڈ میں اب تک کی سب سے زیادہ ایڈوانس بکنگ حاصل کرنے والی ہریتک روشن کی فلم وار کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹکٹس کی پیشگی فروخت 10 لاکھ کی بلند ترین سطع عبور کرگئی۔
چار سال کے طویل انتظار کے بعد شاہ رخ خان فلم پٹھان سے پیشگی فروخت کی لمبی اڑان کے ساتھ پردہ پر شاندار واپسی کرنے جارہے ہیں۔
طویل عرصے سے انتظار کیے جانے والی اس ایکشن تھرلر فلم کی ٹکٹ بک مائی شو پر پیشگی فروخت میں پہلے ہی 10 لاکھ کی بلند ترین سطح عبور کر چکی ہے ۔
ٹکٹوں کی فروخت اب تک پلیٹ فارم پر دستیاب 3500 سے زائد اسکرینوں پر مرحلہ وار شروع کی جارہی ہے یہاں تک کہ مانگ میں اضافے نے ہندوستان بھر کے منتخب سینما گھروں کو صبح سویرے فلم کے لیے کھولنے پر مجبور کر دیا ہے ۔
فلم War کی ایڈوانس بکنگ 4.10 لاکھ کے مقابلے میں پٹھان کی اب تک بھارت کے صرف تین سینما گھروں میں 4.19 لاکھ ٹکٹس فروخت کیے جا چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اب پٹھان ٹکٹوں کی فروخت میں 5.25 سے 5.50 لاکھ تک پہنچ کر فلم KGF 2 کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی۔