سردیوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن کی وجوہات کیا؟

ٹرانسمیشن سسٹم کی سیکیورٹی جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نہیں،ماہرین

شعبہ توانائی کے ماہرین نے کمزور ٹرانسمیشن سسٹم کو سردیوں میں پاور بریک ڈاؤن کی بڑی وجہ قرار دے دیا۔

ماہرین کے مطابق ٹرانسمیشن سسٹم کی سیکیورٹی جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نہیں، ٹرانسمیشن سسٹم کو محفوظ بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی ضروری ہے تاکہ فالٹ محدود علاقے تک روک سکے۔

تکنیکی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن جدید اور محفوظ ہے۔ ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی سیکیورٹی کیلئے سرمایہ کاری ضروری ہے جبکہ بجلی کے پیداواری یونٹ سائز کو کم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

ماہرین کے مطابق یونٹ سائز بڑا ہونے سے100میگاواٹ بجلی نکلنے پر بریک ڈاؤن ہو جاتا ہے، بڑھتا ہوا گردشی قرض ٹرانسمیشن سسٹم پر سرمایہ کاری میں رکاوٹ ہے، کپیسٹی پیمنٹ کے باعث بجلی کے شعبے میں گردشی قرض بڑھ رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن وزیر اعظم نے شدید برہمی کا اظہار اور پریشانی کاباعث بننے والوں کا تعین کرنےکی ہدایت کی۔ کابینہ نے بجلی کے بریک ڈاؤن کے واقعات کےتدارک کیلئے جامع حکمت عملی کی تیاری کا حکم دے دیا۔

power break down

Energy Crisis

Tabool ads will show in this div