کراچی میں 235 بلدیاتی نشستوں پر الیکشن کے حتمی نتائج جاری

الیکشن کمیشن میں چھ بلدیاتی نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے

کراچی میں 235 بلدیاتی نشستوں پر الیکشن کے مربوط نتائج مرتب کرلیے گئے۔

حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 91 نشستوں کےساتھ سب سےآگے ہے جبکہ جماعت اسلامی 85 سیٹوں کیساتھ دوسرے اور پی ٹی آئی 42 نشستوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن7، جےیو آئی2 جبکہ تحریک لبیک نے ایک نشست حاصل کی۔ الیکشن کمیشن میں چھ بلدیاتی نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

یاد رہے کہ دوسرے مرحلے میں11چیئرمین،وائس چیئرمین کی نشستوں پرضمنی الیکشن ہوگا جبکہ تیسرے مرحلےمیں بلدیاتی کونسلزکی مخصوص نشستوں پرانتخاب کے بعد میئروڈپٹی میئر،ٹاؤن چیئرمین ووائس چیئرمین کا الیکشن ہوگا۔

Karachi Mayor

KARACHI LOCAL BODIES ELECTIONS

Tabool ads will show in this div