پی سی بی نے 27 ڈیپارٹمنٹس کو کرکٹ ٹیمز بنانے کیلئے خط لکھ دیا

محکموں کو جلد شرکت کی تصدیق کرنے کی درخواست

پی سی بی نے 27 ڈیپاٹمنٹس کو کرکٹ ٹیمز بنانے کیلئے خط لکھ دیا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پی سی بی کے آئین 2014 کے مطابق ڈیپارٹمنٹس کو خط لکھے ہیں جس میں پی سی بی کے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر ڈیپاٹمنٹس کو ٹیمز بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

پی سی بی نے محکموں کو آنے والے سیزن میں ان کی جلد سے جلد شرکت کی تصدیق کرنے کی درخواست کردی اور کہا ہے کہ وہ جلد از جلد جواب دیں تاکہ سیزن کا کیلنڈر تیار کرنے میں مدد مل سکے۔

جن ڈیپارٹمنٹس کو خط لکھا گیا ہے اُن میں غنی گلاس، انکم ٹیکس، کے الیکٹرک، کراچی پورٹ ٹرسٹ، خان ریسرچ لیبارٹری، نیشنل بینک آف پاکستان شامل ہیں۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، عمر ایسوسی ایٹس، پاکستان ایئر فورس، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی کو بھی خط لکھا گیا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز، پورٹ قاسم اتھارٹی، پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کو بھی ٹیمیں بنانے کے لیے خط لکھا گیا ہے۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ، سوئی سدرن گیس کمپنی ، واپڈا اور زیڈ ٹی بی ایل کو بھی ٹیمیں بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

najam Sethi

Pakistan Cricket Board (PCB)

DEPARTMENTAL CRICKET

Tabool ads will show in this div