بالی وڈ کے دو خانز کے لیے 25 جنوری کا دن کیسا ثابت ہوگا ؟؟

تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے باوجود بھی شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز ہونے جارہی ہے

سلمان خان نے بھی اعلان کیا ہے کہ ان کی نئی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹیزر اسی دن کو جاری کیا جائے گا۔

25 جنوری کو شاہ رخ خان 4.5 برس کے بعد اپنی آخری فلم زیرو کے ناکامی کے بعد ایک بڑی فلم کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔

فلم پٹھان کے گانے بے شرم رنگ کی ریلز کے بعد سے ہی اس فلم کو انتہا پسند ہندوں کے ایک گروہ نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ان کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا کہ فلم بے شرم رنگ میں دیپیکا کو ایک ہندو لڑکی دیکھایا گیا جس نے انتہائی بولڈ ڈریسنگ کی ہوئی تھی۔ جبکہ فلمی گانے میں شاہ رخ نے سبز شرٹ زیب تن کر رکھی تھی جس سے یہ ظاہر ہورہا تھا کہ شاہ رخ ایک مسلمان ہیں۔ فلمی بورڈ نے فلم کے اس گانے کو پٹھان میں نہ شامل کرنے کا بھی اشارہ دیا تھا۔

اب پٹھان تمام تر تنازعات کے باوجود بھی25 جنوری کو ریلیز ہونے جارہی ہے ۔ جس نے اس کی ریلیز سے قبل ہی ایڈوانس بکنگ کے بھی اچھے خاصے ریکارڈ توڑیں ہیں۔

25 جنوری کو ہی سلمان خان کی نئی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹیزر بھی جاری کر دیا جائے گا۔

فلم میں پوجا ہیگڑے ، بھومیکا چاولہ ، شہناز گل سمیت دیگر اداکاری کے جوہر دیکھا رہے ہیں۔ 2021 میں سلمان خان کی آخری فلم رادھے ( Radhe) ریلیز ہوئی جو کہ باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی اس فلم کے منفی ریوز دیکھنے میں آئی ۔ رادھے کی ناکامی کے بعد سلمان خان کے مداح بھی ان کی کامیاب فلم کے منتظر ہیں۔

Bollywood

Salman Khan

Shahrukh Khan

Kisi Ka Bhai Kisi Ki Jaan

Pathaan

Tabool ads will show in this div