بے روزگار ’ فقرے ’ تیسری بار قہقہے بکھیرنے کو تیار

فلم ریلیز ہونے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

’دو بار کامیاب بزنس کرنے والی بالی وڈ کی مشہور فلم Fukrey کا تیسرا سیکوئل پردے پر دھوم مچانے آرہا ہے۔ فلم کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ہے۔

اداکار پنکج ترپاٹھی نے فلم Fukrey 3 کی پہلی جھلک انسٹاگرام پر شئیر کی۔

کیپشن میں لکھا ہے اس بار ہوگا چھومتکار ، سیدھے جمنا پار سے۔ فقرے 3 سنیما گھروں میں 7 ستمبر 2023 کو آرہی ہے۔

فرحان اختر نے فلم فقرے 3 کو رتیش سدھوانی کے ساتھ مل کر پروڈیوس کیا ہے۔

یہ کامیڈی فلم فقرے کا تیسرا سیکوئل ہے۔ پہلی فلم پلکٹ سمراٹ، ورون شرما، علی فضل، ریچا چڈھا، پنکج ترپاٹھی پر مبنی تھی جو 2013 میں ریلیز ہوئی۔

منفرد کہانی پر مبنی اس فلم نے ہنسی کا طوفان پرپا کیا تھا۔ فلم چار لڑکوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنی کالج کی فیس ادا کرنے کے لیے پیسے جمع کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں اور پھر بھولی پنجابن نامی عورت کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔

بھولی پنجابن (Bholi Punjaban) کا کردار ادا کارنے والی رچا کی جانب سے پھر ان لڑکوں کو مشکوک کاروبار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اس فلم کا دوسرا سیکوئل 2017 میں آیا جس کے بعد سے تیسرے سیکوئل کا انتظار بے صبری سے کیا جانے لگا۔

مرگدیپ سنگھ لامبا کی ہدایت کاری میں بننے والی فقرے 3 7 ستمبر 2023 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

comedy film

bollywood films

first glimpse

Pankaj Tripathi

Fukrey 3

third instalment

Bholi Punjaban

Tabool ads will show in this div