سونا 1150 روپے فی تولہ مہنگا، دام ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچے
ایک تولہ سونا ایک لاکھ 89 ہزار 300 روپے کا ہوگیا
ملکی تاریخ میں سونے کے دام ایک اور نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام 14 دالر بڑھ کر فی اونس 1938 ڈالر ہوگئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ کی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونا مزید مہنگا ہوکر ملکی تریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔
منگل کے روز مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1150 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 89 ہزار 300 روپے اور دس گرام 986 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 62 ہزار 294 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب چاندی کے بھاؤ 2100 روپے فی تولہ اور 1800 روپے فی 10 گرام پر مستحکم رہے۔
Gold rates
gold prices
TODAYS GOLD RATES
GOLD PRICE IN PAKISTAN
PAKISTAN GOLD RATE
Javedshaikh
Jan 24, 2023 06:14pm
Valuable information
Javedshaikh
Jan 24, 2023 06:14pm
Valuable information