اسلام آباد میں ایک پلاٹ 8 ارب 54 کروڑ روپے میں نیلام

بلیو ایریا میں واقع 6000 مربع گز کا پلاٹ وفاقی دارالحکومت کی اب تک کی تاریخ کا مہنگا ترین قطعہ اراضی بن گیا

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت کے رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی نیلامی جناح کنونشن سینٹر جاری ہے۔

نیلامی کے دوران بلیو ایریا میں تقریباً 6000 مربع گز کا پلاٹ 8 ارب 54 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا۔

اس طرح نیلامی کے نتیجے میں بیچا گیا یہ پلاٹ وفاقی دارالحکومت کی اب تک کی تاریخ کا مہنگا ترین قطعہ اراضی ہے۔

سی ڈی اے حکام نے پلاٹ کے کامیاب بولی دہندہ کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پلاٹ ملک میں تیل اور گیس کی دریافت سے منسلک بڑی کمپنی ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے نیلامی کے ذریعے حاصل کیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں واقع رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی یہ نیلامی 26 جنوری تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی.

اسلام آباد

cda

Tabool ads will show in this div