ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا 3روزہ ہڑتال کا اعلان

مطالبہ نہ منظور ہونے کی صورت میں ایل پی جی پلانٹس کے باہر دھرنا دیں گے، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے سرکاری نرخ پر ایل پی جی فراہمی کے لیے 3 روزہ ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری نرخ پر ایل پی جی فراہمی نہ ہونے کے خلاف 28 سے 30 جنوری تک ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری نرخ پرایل پی جی فراہم کی جائے۔

نمائندہ تنظیم نے مطالبہ کیا کہ جے جے وی ایل جام شورو پلانٹ 700 میٹرک ٹن تک پیداواری صلاحیت رکھتا ہے ، اس پلانٹ کو فوری طور پر فعال کیا جائے۔

مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ایل پی جی پلانٹس کے باہردھرنا دیں گے۔

lpg

power outage

gas crisis

LPG Price

Tabool ads will show in this div