لاہور؛ تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ کو اسکول سے نکال دیا گیا

واقعہ کی انکوائری رپورٹ میں اسکول پر 6 لاکھ جرمانے کی سفارش

لاہور کے نجی اسکول میں تشدد کا نشانہ بننے والی طالبہ کو اسکول سے نکال دیا گیا۔

لاہور میں ڈیفنس کے نجی اسکول میں چار طالبات کی جانب سے کلاس فیلو پرتشدد کیس کی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی انکوائری رپورٹ کے مطابق اسٹوڈنٹس پارٹی کی تصاویر والدین کے ساتھ شیئر کرنے پرواقعہ پیش آیا۔

اسکول انتظامیہ نے تشدد کا شکار طالبہ سمیت 5 لڑکیوں کو اسکول سے نکال دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لڑائی نجی اسکول کے کیفے ٹیریا کے باہرہوئی، اتھارٹی نے نجی اسکول کو چھ لاکھ روپے جرمانہ کرکے رجسٹریشن معطل کرنے کی سفارش کردی۔

پولیس کے مطابق اسکول انتظامیہ تعاون نہیں کررہی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی فراہم نہیں کی جارہی، چشم دید چار گواہوں کے بیان قلم بند کرلیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اسکول پرنسپل اورکینٹین ملازم سمیت سات افراد کو ملزم نامزد کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

LAHORE SCHOOL INCIDENT

Scarsdale school Scandle

Tabool ads will show in this div