بالی وڈ اسٹارز کی اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کو شادی کی مبارکباد

جوڑے کی باضابطہ طور پر شادی ہوچکی ہے

بالی وڈ اسٹار Suniel Shetty کی بیٹی Athiya Shetty اور کرکٹر KL Rahul کی شادی گزشتہ روز ممبئی کے کھنڈالہ فارم ہاوس میں انجام پاگئی۔

اس موقع پر نئے شادی شدہ جوڑے کے لیے کئی بالی وڈ شخصیات کی جانب سے نیک خواہشات اور اور پیغامات بھیجے گئے ہیں۔

اداکارہ کرینہ کپور، عالیہ بھٹ، انوشکا شرما، کارتک آریان اور اننیا پانڈے تک سبھی نے پیار اور نیک خواہشات بھیجی ہیں۔

کرینہ کپور خان

کرینہ نے انسٹاگرام اسٹوری شئیر کی۔

کیپشن میں لکھا خوبصورت جوڑے کو ہنسی اور محبت بھری زندگی بہت بہت مبارک ہو۔

عالیہ بھٹ

عالیہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے جوڑے کو مبارک باد دی۔

انوشکا شرما

انوشکا نے بھی انسٹاگرام پر جوڑے کو wish کیا۔

کپشن میں اتھیا اور راہول کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا آپ دونوں کو زندگی بھر ایک دوسرے کا ساتھ ، بے پناہ محبت اور روشنی مبارک ہو۔

اننیا پانڈے

اننیا نے انسٹاگرام پر جوڑے کی شادی کی تصویرشئیر کی۔

کیپشن میں دونوں کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا میری پسندیدہ روشن لڑکی

دل خوشی سے بھرپور ہے۔ آپ دونوں کو ایک دوسرے کا ساتھ ، ہنسی ، خوشی ، دوستی اور پیار ہمیشہ کے لیے مبارک ہو ۔

ان کے علاوہ کرن جوہر، کریتی سینن، پریتی زنٹا، کارتک آریان، پرینیتی چوپڑا، کیارا اڈوانی، کاجول اور گرو رندھاوا سمیت کئی اسٹارز نے بھی اس پیارے جوڑے کو زندگی کے نئے سفر پر مبارکباد دی ہے۔

Bollywood celebrities

KL Rahul

Athiya Shetty

married couple

Tabool ads will show in this div