صدر مملکت نے وفاقی اردویونیورسٹی کے 4 سینیٹ ممبران کی منظوری دیدی

تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 48 ون کے تحت کی گئیں

صدر مملکت نے وفاقی اردویونیورسٹی کے 4 سینیٹ ممبران کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔

صدر نے تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 48 ایک ، رولز آف بزنس اور یونیورسٹی کے آرڈیننس کے تحت کی ہیں۔

سوسائٹی سے شاہد شفیق کو بطور سینیٹ ممبر فیڈرل اردو یونیورسٹی تعینات کیا گیا ہے۔

تدریسی شعبے سے پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد انیس اور پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالد کو سینیت ممبر تعینات کیا گیا ہے۔

PRESIDENT DR. ARIF ALVI

fuuast

Tabool ads will show in this div