آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، پاکستان کا صرف ایک کھلاڑی شامل

آسٹریلیا کے چار، انگلینڈ کے تین کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں

آئی سی سی نے ٹیسٹ مینز ٹیم آف دی ائیر 2022 کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی نے مینز ٹیسٹ ٹیم میں آف دی ایئر میں آسٹریلیا کے چار، انگلینڈ کے تین، جنوبی افریقہ، پاکستان، بھارت اور ویسٹ انڈیز سے ایک ایک کھلاڑی کو شامل کیا ہے۔

آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ ٹیم میں بھی اپنی جگہ بنالی۔

انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم میں جونی بئیرسٹو، جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، پیٹ کمنز اور نیتھن لائیون ٹیم میں شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے کریگ بریتھ ویٹ، بھارت کے رشب پنت، جنوبی افریقہ کے کگیسو رابادا بھی ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں شامل ہیں۔

ICC

Babar Azam

icc men's team

2022 TEST TEAM OF THEE YEAR

Tabool ads will show in this div