دورہ آسٹریلیا میں قومی ویمن ٹیم جیت کو ترس گئی

پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

دورہ آسٹریلیا میں قومی ویمن ٹیم جیت کو ترس گئی۔

آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے ہرادیا۔ سڈنی میں قومی ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں ایک 118 رنزبنائے۔

عمیمہ سہیل نے تیس اور عائشہ نسیم نے چوبیس رنزبنائے، آٹھ بیٹرز ڈبل فگر میں بھی نہ جاسکیں۔ آسٹریلیا کی میگن شٹ نے پانچ شکارکئے۔

آسٹریلوی ویمن ٹیم نے ہدف 14 اوورز میں دو وکٹوں پر حاصل کرلیا، ایلس پیری نے 57 رنز اسکورکئے۔ سعدیہ اقبال اور ندا دار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میزبان ٹیم کو تین میچز کی سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے، سیریز کا دوسرا میچ جمعرات جبکہ آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

T20i

women cricket

pakistan VS australia

Tabool ads will show in this div