کیلیفورنیا میں دو روز بعد ہی اجتماعی قتل کا دوسرا واقعہ، 7 افراد ہلاک

پولیس نے 67 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کے روز شمالی کیلیفورنیا کے شہر ہاف مون بے کے دو مقامات پر فائرنگ کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ کے قریب سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت 67 سالہ چونلی ژاؤ کے نام سے کی گئی ہے، ملزم کے قبضے سے ایک آٹو میٹک ہینڈ گن ملی ہے۔

اس سے قبل کیلیفونیا کے علاقے مونٹیری پارک میں گزشتہ ہفتہ کو فائرنگ کے واقعے میں 11 افراد کو قتل کردیا گیا تھا اور دو روز بعد یہ اجتماعی قتل عام کا دوسرا واقعہ ہے۔

California shooting

mass shooting

Tabool ads will show in this div