ملک میں کتنے دن کا پیٹرول اور ڈیزل موجود ہے؟ اوگرا کی وضاحت

پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق قیاس آرائیوں پر اوگرا کا اہم بیان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کردی ہے۔

حالیہ چند ہفتوں سے حکومت نے درآمدات میں کمی کے لیے متعدد اقدامات کئے ، اس کے علاوہ بینکوں کی جانب سے ایل سیز کھولنے کا معاملہ بھی شدت اختیار کرگیا۔

حکومتی اداروں اور بینکوں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر یہ افواہیں پھیل گئیں کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت ہونے والی ہے۔

اوگرا نے نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کردی ہے۔

اس حوالے سے اوگرا ترجمان نے کہا ہے کہ مقامی ریفائنریز پیٹرول اور ڈیلز کی طلب پورا کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

اوگرا ترجمان نے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت پیٹرول کا 18 دن جب کہ 37 دن کی ضروریات پورا کرنے کے لیے ڈیزل موجود ہے۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ ایک ہزار میٹرک ٹن پیٹرول کے حامل بحری جہاز بندرگاہ پر موجود ہیں۔

petroleum products

petrol crisis

Tabool ads will show in this div