سوشل میڈیا پر ایشوریا رائےکو ’’آنٹی‘‘ کہہ کر پکارا جانے لگا
سابق ملکہ حسن اور بالی ووداداکارہ ایشوریہ رائے 49 برس سے زائد کی ہوچکی ہیں پھر بھی کروڑوں لوگ ان کے دیوانے ہیں لیکن حالیہ چند ویڈیوز کی بنیاد پر سوشل میڈیا صارفین ان کی وضع قطع پر تبصرے کررہے ہیں۔
بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز سبھاش گھئی نے حال ہی میں اپنی 78ویں سالگرہ منائی ہے۔ فلمساز کی سالگرہ پر ایک شاندار پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس پارٹی میں سلمان خان، انوپم کھیر ، ماہیما چوہدری، ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن جیسے ستاروں نے شرکت کی۔
پارٹی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں تو لوگوں نے ایشوریا رائے سے متعلق مختلف تبصرے کرنے شروع کردیئے۔
ایک صارف نے ایشوریا رائے بچن کی چال ڈھال اور انداز کو دیکھ کر لکھا کہ ’آپ اپنے چہرے پر پلاسٹک لگاتے ہیں‘۔
ایک صارف نے تو ایشوریا کو مخاطب کرکے کہا کہ ’اگر آپ اپنے بالوں کا انداز نہیں بدلتے تو کم از کم اپنے ڈریسنگ اسٹائل کو تبدیل کریں‘
سابق ملکہ حسن کو ایک صارف نے ؤنٹی تک کہہ دیا۔ اس نے کہا کہ ’اب انداز بدلنے کا وقت آ گیا ہے، ان کی شکل آنٹی جیسی ہے‘۔