عمران خان پراجیکٹ میں 5 لوگوں کاکردار فائنل ہوگیا ، وزیرداخلہ

عمران پراجیکٹ کو2018 میں ملک پرمسلط کیاگیا، رانا ثنااللہ

وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ عمران خان میں 5 لوگوں کانام فائنل ہوگیا ہے جنہیں عوام کے سامنے لایاجائے گا۔

سماء کے پروگرام ریڈلائن ودطلعت میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ پروجیکٹ عمران خان کو لانچ کرکے 2018 میں ملک پرمسلط کیاگیا۔ اس شخص نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوادیا۔ مالیاتی ادارہ روز بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کو کہتا ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران فتنے کا قوم کو شناخت اور ادراک کرناچاہیے، ووٹ کی طاقت سے اس فتنے کو مائنس نہ کیا تو یہ تباہی لائے گا۔ نوازشریف کے خلاف سب سے بڑا سازشی عمران خان تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ نجات دہندہ تھے، عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں، عمران خان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کسی طرح اقتدارمل جائے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف چاہتے ہیں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پرہوں، نوازشریف آئندہ انتخابی مہم خود لیڈ کریں گے، نوازشریف کی واپسی پر پورا پنجاب اور پاکستان جمع ہوگا۔

IMRAN KHAN

RANA SANAULLAH

Tabool ads will show in this div