سوات: بنڑپولیس اسٹیشن میں زیرحراست نوجوان فائرنگ سے جاں بحق

نوجوان سے پستول لیتے ہوئے گولی چل گئی،ڈی پی او سوات

سوات کے علاقے بنڑ میں پولیس اسٹیشن میں زیرحراست نوجوان فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زیرحراست نوجوان عبید خان کو پولیس سے الجھنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ نوجوان سے پستول لیتے ہوئے گولی چل گئی۔

ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ زیرحراست نوجوان کے موت کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے جبکہ پولیس اہلکار کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

دوسری جانب لواحقین کا کہنا ہے کہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ نوجوان کے رشتہ داروں نے بنڑ تھانے کے سامنے دھرنا دے دیا۔

kpk police

murder case

Tabool ads will show in this div