آج کا دن کیسا رہے گا؟ Today’s horoscope

منگل 24 جنوری 2023ء

آج کے دن ستارے آپ کے حق میں کیا اشارہ دیتے ہیں؟ علم نجوم کی مدد سے کی گئی اس روزمرہ کی پیش گوئی میں محبت، صحت، پیسہ، تعلقات اور کیریئر سے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔

حمل: (Aries)

21 مارچ تا21 اپریل

آپ اپنے اخلاق و برتائو کے ذریعے شریک حیات اور ان کے رشتہ داروں کو اپنا ہمنوا بنا چکے۔ سفر نتیجہ خیز ثابت ہو سکتا ہے۔ دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان ہے۔

ثور: (Taurus)

22 اپریل تا 20 مئی

اگر آپ کے دوستوں کا گھر پر آنا جانا کافی زیادہ ہے تو بہتر ہے ان پر کڑی نظر رکھیں بلکہ بہتر ہے ان کا گھر پر آنا ہی کم کردیں ورنہ آپ کا گھریلو ماحول متاثر ہو سکتا ہے۔

جوزا: (Gemini)

21 مئی تا 21 جون

آپ کو ان دنوں غیر معمولی ذہانت سے کام لینا ہوگا، آپ ایک باصلاحیت انسان ہیں اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت کاروبار کو وسعت دینے میں کامیاب ہوں گے۔

سرطان: (Cancer)

22 جون تا 23 جولائی

اگر کاروبار مشترکہ ہے تو شریک کار پر زیادہ دبائو نہ ڈالیں ہمہ وقت کی نکتہ چینی اور حد سے بڑھتی ہوئی اس کی نگرانی اسے آپ سے بدظن ہونے پر مجبور کرسکتی ہے۔

اسد: (Leo)

24 جولائی تا 23 اگست

ملازمت میں ترقی کے امکان روشن ہیں، کاروباری افراد کیلئے بھی آج کا دن نہایت اہم ہے۔ منافع میں اضافہ ہوگا۔ صحت کا خصوصی خیال رکھیں۔

سنبلہ: (Virgo)

24 اگست تا23 ستمبر

ہمارے سابقہ دیئے گئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزر سکے عشق و محبت کے معاملات میں جلد بازی نہ کریں۔

میزان: (Libra)

24 ستمبر تا 23 اکتوبر

آپ اپنی تعلیم میں خصوصی دلچسپی لیں تاکہ مایوسی کے خودساختہ خول سے باہر آ سکیں، آپ کی شریک حیات کا ذہن بھی خاصا منتشر رہے گا۔

عقرب: (Scorpio)

24 اکتوبر تا22 نومبر

ننھیالی رشتہ داروں سے کوئی خوشی حاصل ہو گی بیوپاری حضرات نہایت سوچ بچار کے بعد ڈیل پکی کریں گے توفائدہ ہو گا۔ بسلسلہ تعلیم کامیابی ہو گی۔

قوس: (Sagittarius)

23 نومبر تا22 دسمبر

مایوسی کے اندھیرے دم توڑ سکتے ہیں بس ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنی سوچ کا انداز بدل دیجئے اور پھر دیکھیں ہر مسئلہ بفضل خدا حل ہوتا چلا جائے گا۔

جدی: (Capricorn)

23دسمبر تا 20 جنوری

رشتہ داروں سے ہوشیار رہیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ ان سے بگاڑ پیدا کر لیں بس نارمل رہیں اور ان کی باتوں پر کان نہ دھریں ورنہ ہو سکتا ہے آپ اپنا کوئی نقصان کر بیٹھیں۔

دلو: (Aquarius)

21 جنوری تا 19 فروری

بینک بیلنس میں اضافہ ہوگا اور اولاد کی جانب سے خوشی حاصل ہوگی ہو سکتا ہے آپ اپنی اولاد کا بہتر جگہ رشتہ طے کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔ آج خود کو فریش محسوس کریں گے۔

حوت: (Pisces)

20 فروری تا 20 مارچ

مختلف جگہوں پر جانے کا پروگرام بنے گا، آج کا دن سیر و تفریح کے حوالے سے نہایت اہم ہے، شراکتی کاروبار میں فائدے کی امید نہیں ہے۔

horoscope

Daily horoscope

todays horoscope

aaj ka din kaisa rahe ga

Tabool ads will show in this div