لاہور: والد نے 3 بیٹیوں کو زہریلی گولیاں دیکر خود بھی نگل لی

جناح اسپتال لاہور میں زیرعلاج 14سالہ زینت دم توڑگئی،پولیس
Jan 23, 2023

لاہور میں ایک شخص نے 3 بیٹیوں کو زہریلی گولیاں دیکر خود بھی نگل لی۔

پولیس کے مطابق چاروں کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں زیرعلاج 14سالہ زینت دم توڑ گئی۔

حکام کے مطابق زینت اور اسکی دو بہنوں کو انکے والد نے زہریلی گولیاں دیکرخود بھی نگل لی تھیں۔ اسپتال میں زیرعلاج بچیوں میں رمہ اور یشفین شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق 14 سالہ سالہ زینت کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ باقی دونوں بچیوں اور ان کے والدکی حالت بھی تشویشناک ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی لاہور کے تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا اور پھر اپنے سر میں گولی مارکر خودکشی کرلی۔

LAHORE POLICE

woman Murder

Tabool ads will show in this div