رواں سال مسجد حرام میں 100 ملین افراد کی آمدورفت ریکارڈ

نماز ادا کرنے والوں کی تعداد 11لاکھ 93 ہزار سے بڑھ گئی

رواں ہجری سال مسجد حرام میں 100 ملین افراد کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی۔

مسجد نبوی کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ چودہ سو چوالیس ہجری کے آغاز سے لیکر اب تک بیت اللہ شریف کی مسجد حرام میں سو ملین یعنی 10 کروڑ سے زیادہ افراد کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی۔ حجر اسماعیل کے قریب نماز ادا کرنے والوں کی تعداد اس سال کے دوران 11 لاکھ 93 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

ڈاکٹر السدیس نے مزید بتایا کہ مسجد نبوی ﷺ میں بزرگوں اور معذوروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے 50 سے زائد گاڑیاں صرف معمر افراد اور خاص ضرورت والے افراد کے لیے مختص کردی گئی ہیں۔

شیخ السدیس نے کہا کہ 2023 کے دوران دونوں مقدس مساجد میں رضاکاروں کی تعداد بڑھا ئی جا رہی۔ گاڑی کی خدمات کو ضرورت مند افراد تک پہنچانے کے لیے الیکٹرانک آرڈر کی سہولت فراہم کی جارہی۔ مسجد حرام میں الیکٹرانک طواف کی سروس کی فراہمی بھی ممکن بنائی جائے گی۔

Umrah Pilgrims

MASJID AL HARAM

HAJJ 2023

Tabool ads will show in this div