کائلی جنر کو شیر کے سر والا لباس پہننا مہنگا پڑگیا
نقلی شیر کے سر کا کٹ آف کو کائلی جنر کے اسٹریپ لیس (strapless ) ڈریس کے ساتھ جڑا ہوا تھا۔ یہ لباس کائلی نے پیرس فیشن ویک کے موقع پر زیب تن کیا۔
کائلی کے فینز انہیں بڑے سے شیر کے سر کے ساتھ زیب تن کیے جانے والے گاؤن کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ کائلی کے اس ڈریس کو Daniel Roseberry نے اسکاپوریلے (Schiaparelli) کی اسپرنگ سمر 2023 کلکشین کے لیے ڈیزائین کیا۔
کائلی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر تصاویر کو شیئر کیا, جس پرسوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی ۔
ایک صارف نے لکھا کہ شاید یہ اصل میں شیر نہیں ہے مگر آپ یہ پہن کر کسی جانور سے محبت کرنے والوں کے درمیان نہیں بیٹھ سکتیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ بہت بدنما ہے ۔۔۔ شیر کے سر کو فیشن اسٹیمنٹ بنانا ، اس کو دیکھ میں بیمار محسوس کر رہا ہوں
جانوروں کے شکار کی تعریف کرنا ایسا نہیں ہے۔