چیٹ GPT کے متبادل 3 ایسے پلیٹ فارمز جو آپ مفت استعمال کرسکتے ہیں

اس ٹیکنالوجی کی مدد سے آپ چند سیکنڈ میں کسی بھی موضوع پر مضامین لکھواسکتے ہیں

مشہور ٹیکسٹ جنریٹر ایپ (ChatGPT) چیٹ جی پی ٹی روز بروز مقبولیت حاصل کررہی ہے لیکن بہت سے لوگوں کیلئے اسے افورڈ کرنا مشکل ہے۔ لیکن فکر مندی کی کوئی بات نہیں کیونکہ ہم آپ کو کچھ ایسے پلیٹ فارمز کے بارے میں بتائیں گے جو کم و بیش چیٹ جی پی ٹی کی خصوصیات کے ساتھ مفت سروسز فراہم کررہے ہیں۔

اگر آپ اب تک چیٹ جی پی ٹی کے بارے میں نہیں جانتے تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کی مدد سے آپ آسانی سے اپنے مضامین ای میلز، لیٹرز اور تصاویر کے کیپشن لکھوا سکتے ہیں۔

مصنوعی ذہانت کی اس ٹیکنالوجی کی مدد سے طلبا نہ صرف ریاضی کے سوالات حل کراسکتے ہیں بلکہ اپنے اسانئمنٹس کی تیاری میں بھی مدد لے سکتے ہیں۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران اس چیٹ بوٹ نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی ہے لیکن اس کو استعمال کرنے کیلئے سالانہ 50 امریکی ڈالر سبسکرپشن فیس بھی ادا کرنا پڑتی ہے جو اکثر لوگوں کیلئے مشکلات کا باعث بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واٹس ایپ کے نئے فیچرز جو بہت جلد آپ استعمال کرسکیں گے

ایپل کی نئی ’میک بک پرو‘ کتنی مہنگی ہے؟

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے ایسے ٹولز جو آپ کی زندگی آسان بنادیں

ہم آپ کو چیٹ جی پی ٹی کے متبادل تین ایسے پلیٹ فارمز کے بارے میں بتائیں گے جس کی مدد سے آپ وہی سروسز بالکل مفت میں استعمال کرسکتے ہیں۔ آئیے نظر ڈالتے ہیں اُن تین پلیٹ فارمز پر جو چیٹ جی پی ٹی کا متبادل ہوسکتے ہیں۔

یو چیٹ (YouChat)

یو چیٹ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے کسی بھی مواد کو لکھنے میں آپ کو مدد فراہم کرے گا۔ اس میں وہی خصوصیات موجود ہیں جو ChatGPT کے پاس ہیں۔

یہ پلیٹ فارم بیک وقت سرچ انجن اور چیٹ بوٹ کا کام کرتا ہے جو صارفین کو انکے سوالوں کے جواب میں متعلقہ لنکس بھی فراہم کرتا ہے۔

اوپن اے آئی پلے گراؤنڈ (OpenAI Playground)

یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو OpenAI کے GPT-3 AI ماڈل والی خصوصیات رکھتا ہے، ہوسکتا ہے کہ اس ٹول کو ChatGPT جتنی توجہ نہ ملی ہو لیکن یہ دراصل ایک بڑا اور زیادہ طاقتور AI ماڈل ہے۔

اوپن اے آئی پلے گراؤنڈ صارفین کو ان کی ضروریات کے مطابق اے آئی ماڈل کو اپنی مرضی کے مطابق بنانے کے لیے مزید اختیارات پیش کرتا ہے جس سے یہ صارفین کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔

ڈائیلو جی پی ٹی (DialoGPT)

آخر میں ہمارے پاس ڈائیلو جی پی ٹی ہے جو کہ مائیکروسافٹ کے ذریعہ تیار کردہ ایک مفت اور ہلکا پھلکا AI ٹول ہے۔ Dialo کو Reddit سے 147 ملین ملٹی ٹرن ڈائیلاگز پر ٹریننگ دی گئی ہے اور یہ ملٹی ٹرن سوالات کو سمجھنے اور ان کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

یوٹیوب Shorts سے پیسہ کمائیں، کون سی ویڈیوز مونیٹائزیشن کی اہل ہونگی؟

واٹس ایپ چیٹ ٹرانسفر فیچر سے صارفین کی بڑی مشکل آسان

واٹس ایپ اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی کام کرے گا، نیا فیچر متعارف

OPENAI

CHATGPT

CHATBOX

YOUCHAT

Tabool ads will show in this div