ہارون رشید قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

ہارون رشید نے مینجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے، نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہارون رشید کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران نجم سیٹھی نے بتایا کہ ہارون رشید کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا۔ انہوں نے مینجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ 4 فروری کو بحرین میں ہوگی۔

واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے پی سی بی کا انتظام سنبھالنے کے بعد شاہد خان آفریدی کو قومی سلیکشن کمیٹی کا عبوری چیئرمین مقرر کیا تھا۔

شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

najam Sethi

Pakistan Cricket Board (PCB)

SHAHID KHAN AFRIDI

haroon rasheed

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div