کترینہ کیف کے انسٹاگرام پر7 کروڑ فولورز
انسٹاگرام پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو 233 ملین فولورز فولو کر رہے ہیں ، جبکہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا 84 ملین فولورز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
بالی وڈ اسٹار کترینہ کیف جو کہ اسٹائل آئیکون تو ہیں ہی لیکن ساتھ ہی بھارت کی ٹاپ ایکٹرز میں شمار ہوتیں ہیں ۔ حال ہی میں کترینہ کیف کے سوشل میڈیا کی ایپلیکشن انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی انسٹا فیملی بڑھ گئی ہے ۔ سات کڑوڑ لوگ انہیں انسٹاگرام پر فولو کر رہے ہیں۔
کترینہ کیف کی ویکی کوشال سے شادی کے بعد کترینہ کے فینز انہیں ویکی کے ساتھ دیکھنے کے خواہش مند ہیں ۔ کترینہ اپنے سوشل میڈیا پر اپنے پروفیشنل تصاویر اور ویڈیوز کے علاوہ تشہیری مہم اور بہت کم لیکن اپنی اور کوشال کی تصاویر یا ویڈیوز کو شیئر کرتیں ہیں۔
حال ہی میں کترینہ کیف نے اپنے بیوٹی برینڈ kay by katrina کو بھی متعارف کروایا ہے ۔