پاکستان میں اسپورٹس مین ذلیل ہوتا ہے، شہروز کاشف پھٹ پڑے

وعدوں کے باوجود حکومتی سرپرستی نہہیں ملی، کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما

پاکستان کے کم عمر ریکارڈ ہولڈر کوہ پیما شہروز کاشف مایوسی میں پھٹ پڑے۔

شہروز کاشف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسپورٹس مین ذلیل ہوتا ہے، وعدوں کے باوجود بغیر کسی حکومتی سرپستی کے 5 مارچ سے چار مزید بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کے سفر پر نکل رہا ہوں۔

شہروز کاشف نے کہا کہ وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ 10 مرتبہ وعدہ کرچکے ہیں کہ آپ سمٹ کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں، کہا گیا آپ کی معاونت کریں گے لیکن ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہوا۔

شہروز کاشف نے بتایا کہ صدرِمملکت سے لیکر تقریباً سب سے ملاقات ہوچکی، وزیرِاعلیٰ پنجاب سے ملاقات کا وقت مانگا لیکن ان کے پاس ٹائم ہی نہیں ہے۔ کوہ پیمائی کی طرف کسی کارجحان نہیں ہے۔

شہروز کاشف کا کہنا ہے کہ 8 ہزارمیٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرکے کم عمر ترین کوہ پیما بننا میرا خواب ہے، اب تک 10 چوٹیاں سرکر چکا ہوں، 4 باقی رہتی ہیں، پانچ مارچ سے باقی 4 چوٹیاں سر کرنے کے سفر کےلیے نکل رہا ہوں۔

SHEHROZ KASHIF

Pakistani mountaineer

youngest Pakistani mountaineer

Tabool ads will show in this div