سوات: بھائی کی فائرنگ سے 2 بہنیں جاں بحق ایک زخمی

پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

سوات کے علاقے سنگوٹہ میں بھائی کی فائرنگ سے دو بہنیں جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی خاتوں کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔

حکام کے مطابق قتل میں ملوث ملزم نصیر خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ قتل کے محرکات کے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس سے قبل راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے علاقے روجام میں ایک شخص نے دو خواتین کو قتل کردیا اور وادات کے بعد خود کشی کرلی۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ روجام میں پیش آیا، جہاں برطانیہ پلٹ ملزم خاور محمود نے اپنی بیوی اور چچی کو قتل کیا، اور دونوں خواتین کی جان لینے کے بعد ملزم نے خود کشی کرلی۔

kpk police

woman Murder

Tabool ads will show in this div