خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کی تشکیل کےلیے مختلف ناموں پر مشاورت

ریٹائرڈ سینئرسیاست دان، بیوروکریٹس، سابق ججز اور سماجی رہنما شامل

خیبرپختونخوا کی کابینہ کی تشکیل کےلیے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کی جانب سے مختلف ناموں پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ سینئرسیاست دان، بیوروکریٹس، سابق ججز او رسماجی رہنما شامل ہیں۔ سابق پولیس افسراحترعلی شاہ، معروف صنعت کار شیعب خان اور سابق صوبائی وزیرخزانہ افتحارمہمند کے نام زیر غور ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اعظم خان نے خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا تھا۔

واضح رہے کہ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کی جانب سے گزشتہ روز 20 جنوری بروز جمعہ گورنر کے پی کو نگراں وزیراعلیٰ کے نام کے حوالے سے مراسلہ ارسال کیا گیا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا تھا۔

KPK government

CARE TAKER SETUP

Tabool ads will show in this div