شام؛ عمارت گرنے سے 13 افراد جاں بحق، 30 ملبے تلے دب گئے

واقعہ اتوار کی شب حلب کے شیخ مقصود محلہ میں پیش آیا

شام کے شہر حلب میں پانچ منزلہ عمارت گرنے سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اتوار کی شب حلب کے علاقے شیخ مقصود محلہ میں ایک عمارت اچانک منہدم ہو گئی جس کے باعث 13 افراد جاں بحق جبکہ 30 افراد ملبے تلے دب گئے۔

درجنوں فائر فائٹرز ہیوی مشینری کی مدد سے عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، پانی کے رساؤ نے قدیم عمارت کی بنیادوں کو کمزور کر دیا تھا۔

ملک میں جاری گیارہ سالہ خانہ جنگی کے دوران حلب میں بہت سی عمارتیں تباہ یا مخدوش حالت میں ہیں جب کہ یہ طویل جنگ لاکھوں انسانوں کو نگل چکی ہے اور ملک کی نصف آبادی بے گھر ہے۔

واضح رہے کہ شورش زدہ حلب شام کا سب سے بڑا شہر ہے اور کبھی اس کا تجارتی مرکز ہوا کرتا تھا۔ شامی صدر بشار الاسد کی قیادت میں حکومت نے مسلح اپوزیشن گروپوں سے حلب کا بڑا علاقہ واپس لے لیا ہے تاہم شیخ مقصود محلہ تاحال کرد فورسز کے زیر کنٹرول ہے۔

Syria

aleppo

BUILDING COLLAPSE

Tabool ads will show in this div