شان مسعود کی بارات، دلہن کیساتھ خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
قومی کرکٹر شان مسود بارات لیکر پشاور پہنچ گئے، دلہن کیساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
کرکٹر شان مسود کی بارات کی تقریب پشاور کے مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی، اس موقع پر شان مسود نے سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کررکھی تھی۔
قومی کپتان بابر اعظم، مصباح الحق اور امام الحق سمیت دیگر کرکٹرز بھی بارات کے ہمراہ شادی ہال پہنچ گئے۔
شان مسعود کی دلہن کا نام نیشے خان ہے جن کا تعلق پشاور کی پٹھان فیملی سے ہے اور وہ شان کی پرانی دوست ہیں۔ اس سے پہلے یہ اطلاعات تھیں کہ کرکٹر 21 جنوری کو شادی کریں گے تاہم ان کی طرف سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
شان مسعود نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کی اپنی دلہن سے پہلی ملاقات لاہور میں ہوئی تھی اور یہ ملاقات جلد ہی دوستی اور پھر محبت میں بدل گئی۔
واضح رہے کہ شان مسعود معروف بینکر منصور مسعود خان کے فرزند ہیں، ان کے تایا وقار مسعود خان حکومت پاکستان میں سابق سیکرٹری فنانس رہ چکے ہیں، 3 بہن بھائیوں میں شان مسعود کا دوسرا نمبر ہے۔
33 سالہ شان مسعود کے ولیمے کا کارڈ بھی سامنے آچکا ہے جس کے مطابق ان کا ولیمہ 27 جنوری کو کراچی میں ہوگا جس میں متعدد کرکٹرز سمیت معروف شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔