نیوٹرل شخص کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے، نواز شریف

پارٹی اجلاس میں الیشکن کی تیاری اور مریم نواز کی وطن واپسی پر تبادلہ خیال

نواز شریف کا کہنا ہے کہ نیوٹرل شخص کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے۔

لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کی تیاری اور مریم نواز کی وطن واپسی کے حتمی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں مریم نواز، رانا ثناء اللہ، سینیٹر افنان اللہ اور سابق سینیٹر چوہدری سعود مجید بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران نواز شریف کی سزاؤں کیخلاف زیر التواء معاملات میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ قانونی ماہرین کی رائے بھی لی گئی۔

ن لیگ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مریم نواز یکم فروری سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گی۔

نواز شریف سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کے پی اور پنجاب اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے مہم آپ لیڈ کریں گے یا مریم نواز؟۔ جس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ آپ سے بہت جلد اس سب پر بات کریں گے۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ اہم تعیناتیوں کیلئے کوئی نیوٹرل شخص آجائے تو پی ٹی آئی اس کو متنازع بنادیتی ہے، اس پر کیا کہیں گے؟۔ جس پر ان کا کہنا تھا کہ نیوٹرل شخص کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑنے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ اپریل کے وسط میں دونوں اسمبلیوں کے انتخابات ہوجائیں گے۔

Nawaz Sharif

IMRAN KHAN

MARYAM NAWAZ SHARIF

Tabool ads will show in this div