پستہ قد سوشل میڈیا اسٹار 27 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

عزیر الاحمد کا تعلق شام سے تھا

سوشل میڈیا اسٹار عزیز الاحمد 27 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کے ہزاروں فالورز تھے۔

عرب ویب سائٹ کے مطابق شام سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا اسٹار عزیز الاحمد کو پیدائشی طور پر ہارمونز کا مسئلہ تھا جس کے باعث ان کی جسمانی افزائش رک گئی تھی۔

بیماری کے باوجود عزیر الاحمد کافی زندہ دل تھے اور سوشل میڈیا پر اپنی کامیڈی ویڈیو شیئر کیا کرتے اور دنیا کو ہنساتے تھے۔

عزیر الاحمد کے انتقال پر سوشل میڈیا صارفین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Syria

social media

UZAIR AL AHMED

Atta ur rahman Jan 22, 2023 01:02pm
Sad
Tabool ads will show in this div