پولیس اہل کاروں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی
اسلام آباد ( Islamabad ) پولیس کی جانب سے اہل کاروں کے موبائل فون کے استعمال پر آج بروز ہفتہ 21 جنوری کو پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
پابندی عائد کرنے کا فیصلہ سینٹرل پولیس آفیس ( سی پی او ) ہیڈکواٹرز اسلام آباد سے کی جانب سے جاری ہوا ہے، جس کے تحت وفاقی پولیس کے ملازمین کے دوران ڈیوٹی موبائل فون کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
سی پی اوہیڈ کوارٹرز کی جانب سے تمام متعلقہ افسران کو حکم نامہ ارسال کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق تھانوں کے استقباليہ پر موبائل فون جمع کرنے کا طريقہ کار بنايا جائے۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوران ڈيوٹی موبائل فون استعمال کرنے سے کام ميں خلل پڑتا ہے۔
ملازمین کو تنبیہ کی گئی ہے کہ حکم نامے کی خلاف ورزی کی صورت ميں محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔