مریم نواز یکم فروری سے پنجاب اور کے پی الیکشن مہم شروع کرینگی، رانا ثناء اللہ

نواز شریف کی واپسی کیلئے قانونی پہلوؤں کو فائنل کیا جارہا ہے، وزیر داخلہ
<p>فوٹو: ویڈیو گریب</p>

فوٹو: ویڈیو گریب

رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ مریم نواز یکم فروری سے پنجاب اور کے اسمبلی کے انتخابات کیلئے مہم شروع کریں گی، تجویز دی ہے کہ 6، 7 سینئر لوگ استعفیٰ دیکر انتخابی مہم چلائیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ مریم نواز 26 جنوری کو لندن سے روانہ ہوکر 27 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی، وہ یکم فروری سے پنجاب اور کے پی الیکشن کیلئے مہم شروع کریں گی، ن لیگ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن سے متعلق ابتدائی انتظامات اور معاملات پر مشاورت ہوئی ہے، تجویز دی ہے کہ 6، 7 سینئر لوگ استعفیٰ دیکر الیکشن مہم چلائیں، نواز شریف کی واپسی سے متعلق قانونی پہلوؤں کو فائنل کیا جارہا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ پارلیمانی بورڈ سے متعلق نواز شریف نے نام تقریباً فائنل کردئیے ہیں، جس کی صدارت وہ خود کریں گے، بورڈ فیصلہ کرے گا کہاں سے کس نے الیکشن لڑنا ہے، امیدوار کو ٹکٹ پارلیمانی بورڈ خود دے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف خود ماڈل ٹاؤن میں بیٹھ کر امیدواروں کے انٹرویو لیں گے، میری تجویز ہے کہ نواز شریف لاہور ایئر پورٹ پر اتریں۔

Nawaz Sharif

RANA SANAULLAH

MARYAM NAWAZ SHARIF

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div