نجم سیٹھی کے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی بننے سے علی سیٹھی کا نقصان ہوگیا
علی سیٹھی کی خود بھی خواہش تھی کہ وہ پی ایس ایل 8 کے لئے ترانہ گائیں، لیکن ایسا نہیں ہوسکا علی سیٹھی کے والد نجم سیٹھی کی پی ایس ایل 8 کے حوالے پریس کانفرنس میں میڈیا بریفنگ
کہا جارہا تھا کہ پاکستان کے سب سے مقبول کرکٹ لیگ پی ایس ایل 8 کے ترانے کو اس مرتبہ علی سیٹھی گائیں گے۔ گذشتہ برس کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مقبول ترین گانے پسوری نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ توریں ۔۔ جس کے بعد اس مرتبہ یہ کہا جارہا تھا کہ علی سیٹھی کو پی ایس ایل ترانے کے لئے آن بورڈ لیا گیا ۔۔۔
تاہم اب ایسا نہیں ۔۔ پی ایس ایل 8 کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ وہ ان کے آنے سے قبل پسوری گانے کی ٹیم اورعلی سیٹھی سے رابطہ کیا گیا تھا ان سے بات چیت ہوئی ، اس کے بعد وہ خود پی سی بی کا حصہ بن گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے اور پاکستان کے مقبول ترین گلوکار علی سیٹھی کی خود کی بھی خواہش تھی کہ وہ پی ایس ایل کے لئے گانا گائے۔ وہ خود نہیں چاہتے کہ ان پر اقراباپروری کے الزامات لگائیں جائیں ،کہ ان کے دور میں انہی کے بیٹے کو پی ایس ایل کا نغمہ گانے کے لئے دیا جائے ۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت سا ٹیلیٹ موجود ہے اور جو بھی اگلا نغمہ ہوگا وہ سب کو ہی پسند آئے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ علی سیٹھی اب اسی وقت پی ایس ایل کے نغمے کو گائیں گے جب پی سی بی کا وہ خود حصہ نہیں ہونگے۔