ایم کیوایم کا بلدیاتی انتخابات کو ”نل اینڈوائڈ“ قرار دینے کا مطالبہ
5سے7فیصدٹرن آؤٹ کمپائل کرنےمیں5روزلگ گئے،وسیم اختر
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات کو نَل اینڈ وائڈ قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔
سابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ 5 سے 7 فیصد ٹرن آؤٹ کے نتائج کو کمپائل کرنے میں پانچ روز گزر گئے۔ مطلب دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ کئی رنگ موجود ہیں۔
ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھا پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اتحاد سے میئر آیا تو جھگڑے میں 4 سال گزرجائیں گے۔ پی ٹی آئی، جماعت اسلامی کا میئر آتا ہے تو پیپلزپارٹی کام نہیں کرنے دیگی۔
وسیم اختر نے کہا کہ پولنگ والے روز ایم پی اے بیلٹ باکس کی سیل توڑ رہا تھا۔ سڑکوں پربیلٹ باکس نظر آرہے تھے، کیا سیلاب آگیا تھا؟ کراچی کو2 ڈویژن میں تقسیم کرنے کا بیان میرے سامنے آیا، کیا آپ ایک اور بنگلہ دیش بنانا چاہتے ہو؟