خیبر پختونخوا میں اپوزیشن سے معاملات افہام و تفہیم سے طے کیے جائیں،عمران خان

عمران خان نے پرویز خٹک اور وزیراعلیٰ محمود خان کو اہم ٹاسک دیدیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخوا میں نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر پرویز خٹک اورمحمود خان کو اہم ٹاسک دے دیا۔

پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کے نام پرڈیڈ لاک کے بعد عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اپوزیشن سے معاملات افہام و تفہیم سے طے کرنے کی ہدایت کردی۔

رہنما تحریک انصاف پرویزخٹک نے اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر اکرم درانی سےرابطہ کیا ہے اور محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان ملاقات طے پاگئی۔

وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کی ملاقات آج اسپیکر ہاؤس میں ہوگی۔ محمود خان،اکرم درانی نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں پر مشاورت کریں گے۔

IMRAN KHAN

KPK government

CARE TAKER SETUP

Tabool ads will show in this div