راج کمار راؤ، نورا فتحی سے کس بات کا گلہ کررہے ہیں؟

بھارتی گلوکار بی پراک کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

بالی وڈ اداکار Rajkummar Rao مشہور گانے ’ اچھا صلہ دیا ’ کے ریمیک میں Nora Fatehi سے اپنی محبت کا گلہ کرتے دکھائی دیں گے ۔ گانے کی میوزک ویڈیو جاری کردی گئی ہے ۔

گانا یوٹیوب پرریلیز کیا گیا ۔ ریلیز کے ساتھ ہی یوٹیوب پر چھا گیا ۔

یہ ٹریک محبت اوردھوکہ دہی پر مشتمل ہے ۔ ویڈیو میں راج کمار کو نورا کے ہاتھوں دھوکہ کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے کس طرح نورا راج کمار کو دھوکہ دیتے ہوئے اپنے بوائے فرینڈ کے ذریعے قتل کروانے کا منصوبہ بناتی ہے ۔

ویڈیو میں نورا کے ڈانس مووز کے ساتھ ساتھ چند جذباتی لمحات اور مناظر بھی دیکھنے میں آئے ۔اچھا صلہ دیا گانے کے ریمیک کو بی پراک نے گایا جبکہ اس گانے کے بول کو جانی نے لکھا۔

یہ گانا 90 کی دہائی کے مقبول ٹریک اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا کا ریمیک ہے ، جسے Sonu Nigam نے فلم Bewafa Sanam میں گایا تھا ۔

صل گانا اچھا صلہ دیا 1992 میں مشہور پاکستانی قوال عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے گایا تھا جسے بالی وڈ نے پاکستانی مواد چرانے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے 1995 کی فلم بے وفا صنم کے لیے سونو نگم سے دوبارہ گوایا گیا

nora fatehi

Rajkummar Rao

90s remake of Acha Sila Diya

B Praak and Jaani

Tabool ads will show in this div