دپیکا پاڈوکون کی سرخ ساڑھی کی قیمت کیا ہے ؟؟
دیپیکا پاڈوکون اپنے شوہرریونر سنگھ کے ساتھ مکیشن امبانی کے بیٹے کی منگنی میں شریک ہوئیں۔ دیپیکا پاڈوکون نے تورانی برینڈ کی ساڑھی زیب تن کی۔
مکیشن امبانی کے بیٹے کی منگنی کی تقریب میں بالی وڈ کے ستاروں کی شرکت ۔۔ سلمان خان ، شاہ رخ خان ، انکی اہلیہ گوری خان ، صاحبزادے آریان خان ، کترینہ کیف، ایشوریا رائے ، دیپیکا پاڈوکون ، رنویر سنگھ کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔
آنند امبانی کی منگنی پر دیپیکا اوررنویر کی انٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے ۔
منگنی کی اس تقریب میں دیپیکا نے راویتی سرخ صندوری ساڑھی زیب تن کی ۔۔ جو کی بھارت کے مشہور برینڈ تورانی نے ڈیزائین کی ۔
اس ساڑھی میں اورگینزا اورنیٹ کا کپڑا استعمال ہوا ۔ جبکہ سونے کی تاروں سے ہاتھ کی کڑھائی کی گئی اور اس پر کیے جانے والے اڈے کے کام نے ساڑھی کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیا۔
تورانی کی ویب سائیٹ پر اس سرخ ساڑھی کی قیمت پانچ لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔