یوکرینی صدر نے نیٹو ممالک سے روس کو روکنے کی اپیل کردی

نیٹو ممالک نے یوکرین کی مدد کی تو جنگ خطرناک موڑ اختیار کرے گی

یوکرینی صدر نے نیٹو ممالک سے روس کو روکنے کی اپیل کردی۔ روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر نیٹو ممالک نے یوکرین کی مدد کی تو جنگ خطرناک موڑ اختیار کرے گی اور خطے کی سلامتی کو خطرہ ہوگا۔

روس یوکرین جنگ کو 331 روز ہوگئے ہیں، یوکرین کے کئی علاقوں پر روسی بمباری جاری ہے، کئی شہر ملبے کا ڈھیر بن چکے اور ہزاروں افراد بے گھر ہیں۔

یوکرینی صدر نے اپیل کی ہے کہ نیٹو اوردوست ممالک روس کو روکنے کے لئےکوئی سخت فیصلہ کریں دوسری جانب روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر نیٹو ممالک نے یوکرین کو فوجی امداد فراہم کی تو پھر عالمی سلامتی کو خطرہ ہوگا۔

روسی دھمکی کو خاطرمیں نہ لاتے ہوئے عالمی برادری یوکرین کی مدد میں مصروف ہے، برطانیہ نے روس سے لڑنے کے لئے یوکرین کو 600 Brimstone میزائلز بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکا نے بھی ائیر ڈیفنس اور مسلح گاڑیوں کی صورت میں یوکرین کو مزید ڈھائی بلین ڈالر کی جنگی امداد بھیجنے کا اعلان کردیا، سوئیڈن آرچر آرٹلری سسٹم یوکرین بھیجے گا۔

ماسکو نے بھی اہم عمارتوں پر میزائل ڈیفنس سسٹم تعینات کردیے ہیں جبکہ بیلاروس اور روس کی جنگی مشقیں بھی جاری ہیں۔

UKRAINE RUSSIA WAR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div