بینک کا جعلی نمائندہ بن کر عوام کو لوٹنے والا گینگ پکڑا گيا
ملزمان کئی لوگوں کے ساتھ مالی فراڈ کر چکے تھے،ايف آئی اے
ایف آئی اے نے بینک کا جعلی نمائندہ بن کر کال کرنے والا گینگ پکڑ لیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے بینک کا جعلی نمائندہ بن کر کال کرنے اور سادہ لوح عوام کو لوٹنے والا گینگ پکڑ لیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم محمد اویس اور وقاص اشرف کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، دونوں ملزمان متعدد افراد سے مالی فراڈ کرچکے تھے۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ابتدائی تفتیشن میں ملزمان نے متعدد وارداتوں کی اعتراف کیا ہے، تاہم ملزمان کی گرفتاری ایک شہری کی درخواست پر ہوئی، جس کے اکاؤنٹ سے ملزمان نے ساڑھے 3 لاکھ روپے منتقل کئے۔
تبولا
Tabool ads will show in this div