شادی سے صرف 2 دن پہلے سافٹ ویئر انجینئر قتل

حمزہ کے قتل کا مقدمہ تھانہ فیروز والا میں درج کرلیا گیا، پولیس
<p>فائل فوٹو: آن لائن</p>

فائل فوٹو: آن لائن

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے رہائشی سافٹ ویئر انجینئر کو کالا شاہ کاکو کے قریب قتل کردیا گیا، حمزہ سرور کی 2 روز بعد شادی تھی۔

لاہور پولیس کے مطابق ہربنس پورہ کے رہائشی سافٹ ویئر انجینئر حمزہ سرور کو اس کا بھائی قائداعظم انٹرچینج تک چھوڑ کر آیا، جس کی لاش کالا شاہ کاکو کے قریب سے ملی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کے لاپتہ یا اغواء ہونے کی کوئی درخواست کسی تھانے میں درج نہیں کرائی گئی، حمزہ سرور کی دو روز بعد شادی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی، قتل کا مقدمہ تھانہ فیروز والا میں درج کرکے تفتیش کا بھی آغاز کردیا گیا۔

LAHORE POLICE

Lahore Murder

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div